لکھنؤ: اترپردیش میں نئی الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ اینڈ موبلٹی پالیسی- 2022 کو منظوری مل گئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقد کابینہ کی میٹنگ میں 30 تجاویز کو منظوری دی گئی ہے جس میں کابینہ نے نئی الیکٹرانک وہیکل پالیسی 2022 کو بھی منظوری دی ہے۔ Subsidy will be available to buy e-vehicle in UP.
اس کے تحت الیکٹرانک گاڑیوں پر 15 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے لیے حکومت نے ریاست میں 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے جس سے تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔ نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا مقصد نہ صرف ریاست میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم تیار کرنا ہے، بلکہ اترپردیش کو برقی گاڑیوں، بیٹریوں اور متعلقہ آلات کا عالمی مرکز بھی بنانا ہے۔
نئی الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ اینڈ موبلٹی پالیسی – 2022 میں تین جہتی ترغیبی نظام کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے تحت صارفین کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، چارجنگ اور بیٹری سویپنگ سروسز کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت تین سالوں کے دوران تمام الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کی 100% چھوٹ ہوگی۔ اگر ریاست میں الیکٹرک گاڑی تیار ہوتی ہے تو چوتھے اور پانچویں سال میں بھی یہ چھوٹ جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:
اس پالیسی کے تحت ریاست میں دو ہزار چارجنگ اور بیٹری سویپنگ کی سہولیات تیار کرنے والوں کو فی پروجیکٹ 10 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی۔ ساتھ ہی ایسے ایک ہزار سویپنگ اسٹیشنوں کی سہولیات تیار کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ Subsidy will be available to buy e-vehicle in UP.
آئی اے این ایس