ETV Bharat / science-and-technology

سولر مشن آدتیہ ایل 1 سکس، جنوری میں منزل پر پہنچے گا: اسرو چیئرمین - اسرو چیئرمین سومناتھ

ISRO chairman on Solar mission Aditya-L1 اسرو کا پہلا شمسی مشن آدتیہ ایل ون سکس جنوری کو اپنی منزل، ایل ون (لگرینجیئن پوائنٹ) تک پہنچ جائے گا۔ ایک بار جب یہ اپنی منزل پر پہنچ جائے گا، تو شمسی مشن اگلے پانچ سالوں تک سورج پر ہونے والے مختلف واقعات کی پیمائش کرنے میں مدد کرے گا۔

Solar mission Aditya-L1 will reach destination on January 6: ISRO chairman

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 12:58 PM IST

احمد آباد: بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ کے مطابق، بھارت کا پہلا شمسی مشن آدتیہ- ایل ون سکس جنوری کو اپنی منزل، لگرینجیئن پوائنٹ (ایل ون) تک پہنچ جائے گا جو زمین سے 1.5 ملین کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ مشن، ہالو آربٹ ایل ون سے سورج کا مطالعہ کرنے کا پہلا بھارتی خلائی تجربہ ہے، اسرو نے 2 ستمبر کو سری ہری کوٹا میں ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی ) سے شمسی مشن آدتیہ ایل ون سکس کو لانچ کیا تھا۔

اسرو کے چیئرمین نے جمعہ کو یہاں ایک این جی او وجننا بھارتی کے زیر اہتمام بھارتیہ وگیان سمیلن کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ،" ایسی توقع ہے کہ آدتیہ ایل ون سکس جنوری کو ایل ون پوائنٹ میں داخل ہوگا۔ صحیح وقت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا،" انھوں نے کہا کہ، "جب یہ ایل ون پوائنٹ پر پہنچ جاتا ہے، تو ہمیں ایک بار پھر انجن کو فائر کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ آگے نہ بڑھے۔ یہ اس مقام تک جائے گا، اور ایک بار جب یہ اس مقام پر پہنچ جائے گا، تو یہ اس کے گرد گھومے گا اور ایل ون پر پھنس جائے گا، "

ایک بار جب آدتیہ ایل ون اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے، تو یہ اگلے پانچ سالوں میں سورج پر ہونے والے مختلف واقعات کی پیمائش میں مدد کرے گا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کس طرح تکنیکی طور پر طاقتور ملک بننے جا رہا ہے یہ بہت اہم ہے۔ سومناتھ نے کہا کہ، اسرو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات کے مطابق 'امرت کال' کے دوران 'بھارتیہ خلائی اسٹیشن' کے نام سے ایک بھارتی خلائی اسٹیشن بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں:شمسی مشن: آدتیہ-ایل1 کے اے ایس پی ای ایکس آلہ نے کام شروع کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.