ETV Bharat / science-and-technology

Realme New Smartphone Launch ریئل می نے کوکا کولا فون لانچ کیا

ریئل می نے اپناکوکا کولا اسمارٹ فون ایڈشن کو لانچ کردیا ہے، کمپنی نے اس کو 20,999 روپے کی قیمت پر لانچ کیا ہے۔ Realme launches Coca-Cola Phone

ریئل می نے کوکا کولا فون لانچ کیا
ریئل می نے کوکا کولا فون لانچ کیا
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 2:48 PM IST

حیدرآباد: ریئل می نے اپنا نیا اسمارٹ فون لانچ کردیا ہے، جو کوکا کولا ایڈشن ہے۔ کمپنی نے Realme 10 Pro CocaCola پیش کیا ہے، جو ایک اسپیشل ایڈیشن فون ہے۔ ‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍ فون میں 120Hz ریفریش ریٹ والا LCD ڈسپلے، Snapdragon 695 5G پراسیسر لگا ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس میں کسٹمائز UI دیا گیا ہے، جو ڈیزائن ایپ آئیکن، ببل نوٹیفیکیشن اور کلاسک کوکا-کولا رنگ ٹون کے ساتھ آتا ہے۔ فون میں آپ کو سپیسیفیکیشنز کی صورت میں کچھ نیا نہیں ملے گا۔ ہاں ڈیزائن میں کوکا-کولا کا تھیم ضرور نظر آئے گا۔

اس ڈیوائس کی کتنی ہے قیمت اور کہا سے خرید سکتے ہیں؟

کمپنی نے اس کو 20,999 روپے کی قیمت پر لانچ کیا ہے۔ یہ قیمت فون کی 8 جی بی ریم + 128 جی بی سٹور ویرینٹ کی ہے۔ یہ ڈیوائس بلیک کلر میں آئے گا۔ جس پر آپ کو کوکا-کولا کا لوگو دیکھنے کو ملے گا۔ اس کی سیل 14 فروری کو فلپ کارٹ اور ریئل می آن لائن اسٹور پر ہوگا۔

اسمارٹ فون میں 6.72 انچ کا فل-ایچ ڈی + ڈسپلے شامل ہے، جو 120Hz ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ Qualcomm Snapdragon 695 5G پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔ اسمارٹ فون اینڈرائیڈ 13 پر کام کرتا ہے۔ آپٹکس کی بات کریں تو فون میں ڈوئل ریئر کیمرے سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اس کی پرائمری لینس 108MP کا ہے۔ وہیں سیکنڈری لینس 2MP کا ہے۔ 16MP کا سیلفی کیمرے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس میں آپ کو 1980 کے دور کا کولا فلٹر ملتا ہے، جو آپ کی تصویر کو ایک ریٹرو لک دیتا ہے۔ فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو آپ مائیکرو ایسڈی کارڈ کی مدد سے بڑھا سکتے ہیں۔ ڈیوائس میں 5000mAh کی بیٹری اور 33W کی فاسٹ چارجر ملتا ہے۔ سیکیوریٹی کے لیے فون میں سائڈ ماؤنٹڈ فنگرپرنٹ سنسر لگا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.