ETV Bharat / science-and-technology

OnePlus Launched New TV ون پلس نے کفایتی قیمت میں نیا ٹی وی لانچ کیا - OnePlus affordable TV launch

ون پلس نے بھارتی مارکیٹ میں ایک نیا سمارٹ ٹی وی لانچ کیا ہے۔ یہ ٹی وی کمپنی کی Y1S سیریز کا حصہ ہے، جسے کمپنی نے گزشتہ سال لانچ کیا تھا۔ اس میں آپ کو اسکرین کا نیا سائز ملے گا۔ کمپنی پہلے ہی اس سیریز میں 32 انچ اور 43 انچ اسکرین کے سائز کو لانچ کر چکی ہے۔ اب آپ کو 40 انچ اسکرین کا آپشن بھی ملے گا۔ OnePlus launches new 40-inch TV

ون پلس نے کفایتی قیمت میں نیا ٹی وی لانچ کیا

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 4:33 PM IST

حیدرآباد: ون پلس نے بھارتی مارکیٹ میں ایک اسمارٹ فون کے ذریعے انٹری ماری تھی، لیکن آہستہ آہستہ کمپنی نے اپنے پورٹ فولیو کو بڑھایا ہے۔ اب آپ کو برانڈ کے سمارٹ ٹی وی، اسمارٹ فونز، ویریبل اور ایئربڈز تک ملیں گے۔ کمپنی نے اپنے سمارٹ ٹی وی پورٹ فولیو میں ایک اور آپشن شامل کیا ہے، جو بہت ہی کفائتی ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں 40 انچ اسکرین سائز والے OnePlus Y1S TV کی، برانڈ نے اس سیریز میں 32 انچ اور 43 انچ اسکرین سائز کے ٹی وی پہلے ہی لانچ کر چکا ہے۔ کمپنی نے صارفین کے لیے ایک اور آپشن شامل کیا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔

OnePlus TV Y1S کی قیمت کتنی ہے؟

OnePlus TV Y1S اب تین سکرین سائز میں دستیاب ہے۔ برانڈ کا نیا ٹی وی 40 انچ اسکرین سائز میں آتا ہے، جس کی قیمت 21,999 روپے ہے۔ آپ یہ TV OnePlus کے آن لائن اسٹور، Amazon India، Flipkart اور دیگر خوردہ فروشوں سے خرید سکتے ہیں۔ اس کی فروخت 14 اپریل سے شروع ہوگی۔

کیا خاص ہے؟

OnePlus TV Y1S سیریز کا نیا TV 40 انچ اسکرین سائز میں آتا ہے۔ اس میں بھی وہی خصوصیات موجود ہیں جو کہ 43 انچ اسکرین کے سائز میں دی گئی ہیں۔ اس میں فل ایچ ڈی ڈسپلے ہے، جو پتلی بیزل کے ساتھ آتا ہے۔ HDR10, HDR10+ HLG TV میں سپورٹ کرتا ہے۔ LED اسکرین OnePlus Gamma Engine کے ساتھ آتی ہے، جو کلر اور کوالیٹی کو بہتر بناتی ہے۔

اس میں ڈولبی آڈیو سپورٹ دستیاب ہے۔ ٹی وی میں 20W کا اسپیکر سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ سمارٹ ٹی وی کواڈ کور پروسیسر MediaTek MT9216 پر کام کرتا ہے۔ اس بجٹ ٹی وی میں آپ کو 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج ملتا ہے۔ ڈیوائس اینڈرائیڈ ٹی وی 11 پر مبنی ہے اور اس میں آکسیجن پلے 2.0 کی سپورٹ ہے۔

مزید پڑھیں:

Acer Launched Gaming Laptop: بھارت میں ایسر نے نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا

OnePlus Connect 2.0 کی مدد سے صارفین آسانی سے برانڈ کے ماحولیاتی نظام سے جڑ سکیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کو بلوٹوتھ ریموٹ ملتا ہے، جو نیٹ فلکس، پرائم ویڈیو، گوگل اسسٹنٹ ہاٹکیز کے ساتھ آتا ہے۔ ٹی وی میں ڈوئل بینڈ وائی فائی، گوگل اسسٹنٹ، ان بلٹ کروم کاسٹ اور دیگر آپشنز دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.