نئی دہلی: رائڈ- ہیلنگ کمپنی Ola نے Ola Cabs، Ola Electric اور Ola Financial Services ورٹیکلز سے 200 ملازمین کی چھٹنی شروع کردی ہے۔ ملازمین کی چھٹنی کا اعلان کمپنی نے پہلی بار گزشتہ سال ستمبر میں کیا تھا۔ کمپنی نے IANS کو بتایا کہ وہ "آپریشنز کو سینٹرلائز کر رہی ہے اور فالتو اخراجات کو کم کرنے اور ایک مضبوط ڈھانچہ بنانے کے غرض سے یہ قدم اٹھا رہی ہے۔
رائیڈ- ہیلنگ کمپنی کے مطابق، "اس وقت کمپنی کے پاس تقریباً 2,000 انجینئرز ہیں اور اگلے 18 ماہ میں اپنے انجینئرنگ ٹیلنٹ پول کو 5,000 تک بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔" کمپنی کا بنیادی رائیڈ ہیلنگ بزنس، بھاویش اگروال چلاتے ہیں، جس میں تقریباً 1,100 ملازمین فی الحال کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل میں تنظیم نو کی مشق نے کمپنی میں پروڈکٹ، مارکیٹنگ، سیلز، سپلائی، ٹیکنالوجی، کاروبار اور آپریشنز ورٹیکل میں ملازمین کو متاثر کیا تھا، جس سے تقریباً 500 ملازمین متاثر ہوئے تھے جو 'کاروں اور ڈیش بزنسز کی تنظیم نو کا نتیجہ تھا۔'
مزید پڑھیں:
رائیڈ ہیلنگ کے سربراہ نے گزشتہ سال اپنے استعمال شدہ گاڑیوں کے کاروبار Ola Cars کے ساتھ ساتھ اپنے تجارتی کاروبار Ola Dash کو بھی بند کر دیا تھا، کیونکہ کمپنی کو اپنے الیکٹرک ٹو وہیلر اور کار ورٹیکل پر توجہ مرکوز کرنا تھا ۔ اولا نے کہا کہ وہ 5,000 انجینئرز کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ یہ نئی انجینئرنگ ورٹیکل پر کام کررہی ہے اور گاڑی، سیل، بیٹری، مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط کررہی ہے۔