لاس اینجلس: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ٹرانٹولا نیبولا کی تصویر کھینچی ہے۔ ناسا نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دوربین نے ٹرانٹولا نیبولا کی بہت خوبصورت تصویر لی ہے۔ یہ سب سے زیادہ گرم، سب سے بڑے ستاروں کا گھر ہے۔ NASA telescope captures new image of the Tarantula Nebula
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لارج میگیلینک کلاؤڈ گلیکسی میں 161,000 نوری سال کے فاصلے پر، ٹورنٹولا نیبولا ہماری کہکشاہ ملکی وے کی ان قریب ترین کہکشاؤں میں سے ایک ہے جہاں سب سے بڑے اور روشن ستارے بن رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ناسا نے کہا کہ ٹیلی اسکوپ کے نیئر انفرا ریڈ کیمرے جسے این آئی آر کیم بھی کہا جاتا ہے، نے محققین کو اس خطے کو ایک نئی روشنی میں دیکھنے میں مدد کی ہے، جس میں ہزاروں ایسے ستارے شامل ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے، جو پہلے کائناتی دھول میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ناسا نے سوشل میڈیا پر کہا 'چونکہ ٹرانٹولا ہمارے قریب ہے، اس لیے کائنات کے ماضی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس کا تفصیل سے مطالعہ کرنا آسان ہے۔'
یو این آئی