سبن فرانسسکو: میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی امریکہ میں فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے اپنا پیڈ سبسکرپشن پلان شروع کر رہی ہے۔ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق، سب سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یہ پلان لانچ کیا گیا تھا، میٹا ویریفائڈ پلان ایک تصدیق شدہ لیبل ہے جو نقالی کے خلاف بہتر تحفظ، اور کسٹمر سپورٹ تک براہ راست رسائی پیش کرتا ہے۔ سبسکرپشن پلانز کی قیمت ویب کے لیے ماہانہ $11.99 اور موبائل کے لیے $14.99 فی ماہ ہوگا۔ سبسکرپشن پلانز کے لیے صارفین کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔ صارفین کو کمپنی میں اپنی ایک شناختی تصویر جمع کرانی ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بار آپ کا اکاؤنٹ تصدیق ہوجانے کے بعد صارفین اپنا نام، پروفائل کا نام، تاریخ پیدائش یا تصویر دوبارہ تب تک تبدیل نہیں کرسکتے جب تک کہ ان کی نئی کمپنی کے نام کی تصدیق نہ ہوجائے۔
مزید پڑھیں:
- Facebook Plans New Job Cuts فیس بک مزید دس ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر سکتا ہے
YouTube Hikes price of TV Services یوٹیوب ٹی وی سروسز کی قیمتوں میں اضافہ
واضح رہے کہ پچھلے مہینے ایلون مسک کے ذریعے چلنے والے ٹویٹر سے متاثر ہو کر، میٹا نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ انسٹاگرام اور فیس بک کے لیے ادائیگی کی تصدیق کی جانچ کر رہا ہے۔ تاہم بعد میں، کمپنی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مقیم صارفین کے لیے بامعاوضہ سبسکرپشن پلان متعارف کرایا ہے۔