ETV Bharat / science-and-technology

Jio New Plans Launch آئی پی ایل سے قبل جیو نے 6 نئے پلانز لانچ کیے

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 6:21 PM IST

جیو نے آئی پی ایل سیزن شروع ہونے سے پہلے کئی پلانز لانچ کیے ہیں۔ کمپنی نے 6 نئے پری پیڈ ریچارج پلانز آج متعارف کرائے ہیں۔ اس میں شامل 3 پلانوں میں ڈیٹا اور کالنگ کے ساتھ مفت ڈیٹا واؤچر بھی دستیاب ہے۔ یعنی صارفین کو ریچارج پلان کے ساتھ مفت ڈیٹا واؤچر مل رہا ہے۔

آئی پی ایل سے قبل جیو نے 6 نئے پلانز لانچ کیے

حیدرآباد: آئی پی ایل یعنی انڈین پریمیئر لیگ شروع ہونے والی ہے۔ آپ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو جیو سنیما پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ آئی پی ایل کا نیا سیزن اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والا ہے اور اس سے قبل کمپنی نے نئے پلانز کا اعلان کیا ہے۔ Jio کا نیا آفر موجودہ اور نئے صارفین دونوں کے لیے ہیں۔ جیو کرکٹ پلانز کی مدد سے صارفین لائیو میچ دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں صارفین کو مختلف کیمرہ اینگل سیٹ کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔ اس طرح سے آپ متعدد کیمرا اینگل سے 4K کوالٹی میں میچ دیکھ سکیں گے۔ Jio نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے نئے پلانز کی جانکاری دی ہے۔ تو آئیے پلانز کے بارے میں جانتے ہیں۔

جیو نے تین نئے ریچارج پلانز شروع کیے ہیں

Jio نے تین نئے کرکٹ پلان لانچ کیے ہیں، جس میں صارفین کو روزانہ 3GB ڈیٹا اور ایڈیشن مفت ڈیٹا واؤچرز کی سہولت مل رہی ہے۔ آئی پی ایل 31 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ سب سے پہلے 999 روپے کی پلانز کے بارے میں بات کریں تو اس میں صارفین کو روزانہ 3 جی بی ڈیٹا اور ان لمٹیڈ کالنگ کی سہولت ملتی ہے۔ اس کے ساتھ صارفین کو 241 روپے کا مفت واؤچر بھی ملتا ہے، جس میں صارفین کو 40 جی بی ڈیٹا مفت ملے گا۔ اس کی میعاد 84 دن کی ہوگی۔

399 روپے اور 219 روپے کے پلانز

صارفین کو 399 روپے اور 219 روپے کے پلانز میں روزانہ 3GB ڈیٹا اور ان لمٹیڈ وائس کالنگ ملتی ہے۔ دونوں پلانز ویلیڈیٹی اور واؤچر آفرز کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ 399 روپے والے پلان میں، صارفین کو 61 روپے کا مفت واؤچر ملتا ہے، جس میں 6GB اضافی ڈیٹا ملتا ہے۔ اس پلان کی میعاد 28 دن کی ہے۔ 219 روپے کی بات کریں تو اس میں صارفین کو 14 دن کی ویلیڈیٹی ملتی ہے۔ اس کے ساتھ صارفین کو 2 جی بی مفت ڈیٹا ملتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے تین نئے ڈیٹا ایڈ آنز بھی متعارف کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کمپنی نے تین ڈیٹا واؤچرز بھی لانچ کیا ہے

جیو کو 222 روپے میں 50GB ڈیٹا ملتا ہے جبکہ 444 روپے کے ڈیٹا واؤچر میں صارفین کو 100GB ڈیٹا ملتا ہے۔ اس کی ویلیڈیٹی 60 دن کی ہوگی۔ تیسرا پلان 667 روپے کا ہے جس میں صارفین کو 150GB ڈیٹا ملتا ہے۔ اس کی ویلیڈیٹی 90 دن کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.