نئی دہلی: انسٹاگرام اپنے صارف کے ڈائیریکٹ میسیجنگ (ڈی ایم) میں انجان لوگوں کی جانب سے بھیجے جارہے فحش تحریر اور تصویر سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نئی فیچر پر کام کر رہا ہے۔ Instagram New feature will protect users from pornographic images
اس حوالے سے ایک ایپ ڈیولپر نے بتایا کہ، "انسٹاگرام چیٹ کے لیے نیوڈیٹی پروٹیکشن پر کام کر رہا ہے۔ جو فحش تصویروں کو روکے گی۔ Instagram working on nudity protection
میٹا نے دی ورج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسٹاگرام اپنے صارف کی پرائیویسی کے لیے اس طرح کے فیچر پر کام کررہا ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے بتایا ، "ہم ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بنایا جاسکے۔ میٹا نے کہا کہ نیا فیچر فحش تحریر اور ویڈیوز کو دیکھنے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی تیسرے کے ساتھ اشتراک کرنے کی اجازت دے گی۔Instagram working on nudity protection
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ کمپنی نے نئی ٹیکنالوجی ڈیولپ کررہا ہے تاکہ مشکوک رویہ ظاہر کرنے والوں کا پتہ لگایا جاسکے اور انہیں انٹرایکٹ کرنے سے روکا جاسکے۔