واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے ایک ہی وقت میں چار ڈیوائز پر ایک ہی اکاونٹ کے ذریعہ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے تقریباً دو ارب صارفین کےلیے یہ فیچر تیار ہے۔
اس فیچر کی مدد سے ایک ہی وقت میں چار ڈیوائز سے آپ کے واٹس ایپ اکاونٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ صارفین کو اس سے کافی مدد ملے گی۔
فی الحال ہم ایک وقت میں پی سی پر ویب واٹس ایپ کے ذریعہ اور اسمارٹ فون پر ایک واٹس ایپ اکاونٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اب صارفین کے ذہنوں میں مختلف سوال گشت کر رہے ہیں کہ آیا واٹس ایپ ایک ساتھ دو پلیٹ فارم پر لاگن کیا جاسکتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوگیا ہے کہ واٹس ایپس کو اینڈرائیڈ اور آئی فون پر ایک ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایسے سوالات کے جواب میں صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ ایک ساتھ دو پلیٹ فارم پر واٹس ایپ کو استعمال کرسکیں گے۔