منتروں کی ایک الگ طاقت ہوتی ہے، جس کا اثر جسم، دماغ اور ارد گرد کے ماحول پر بھی پڑتا ہے۔ بھارتی ثقافت میں ایک عقیدہ ہے کہ صحیفوں میں دیئے گئے منتروں کا خاص اثر ہوتا ہے۔ منتروں کا مثبت یا منفی اثر اس کے مقصد اور استعمال پر منحصر ہے۔ منتروں کا اثر انسانی جسم پر بھی خوب ہوتا ہے۔ اس حقائق کی بنیاد پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی 'آئی آئی ٹی' اندور میں ایک تحقیق کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ منتر یا جاپ کیسے اثر انداز ہوتا ہے۔ Chanting mantras positive effect on mind body also increases immunity
آئی آئی ٹی اندور کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہرے کرشنا منتر کو 108 بار پڑھنے سے دماغ پر مثبت اثر پڑتا ہے، اس کے تلفظ سے سکون اور خوشی ملتی ہے اور ذہنی تناؤ سے نجات ملتا ہے۔ Chanting mantras positive effect on mind body also increases immunity
تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رام بلاس پچوری کے مطابق، "دماغ پانچ قسم کے فریکوئنسی بینڈ سگنلز خارج کرتا ہے، جس میں امن اور آرام کے لیے الفا فریکوئنسی بینڈز جو امن اور سکون کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بیٹا فریکوئنسی بینڈ اضطراب اور تناؤ کو ظاہر کرتا ہے، جاپ کے بعد الفا بینڈ کی طاقت بڑھی اور بیٹا کی طاقت گھٹی پائی گئی۔ Chanting mantras positive effect on mind body also increases immunity
مزید پڑھیں:
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ منتروں کے جاپ کا دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے انسان کے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے مثبت اثرات کی وجہ سے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ دماغی سطح سے جسم میں ہونے والی کئی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ Chanting mantras positive effect on mind body also increases immunity