ETV Bharat / science-and-technology

Apple Won't Remove Twitter: ایپل نے کبھی ٹویٹر ایپ کو ہٹانے پر غور نہیں کیا

ایپل، ٹویٹر کو اپنی ایپس سے نہیں ہٹائے گا، اس کی جانکاری مسک نے جمعرات کو ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کے بعد دی۔ اور کہا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو ایپل ایپ اسٹور سے ہٹانے کے حوالے سے تمام غلط فہمیوں کو دور کر دیا گیا ہے۔

ایپل نے کبھی ٹویٹر ایپ کو ہٹانے پر غور نہیں کیا

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 11:43 AM IST

سین فرانسسکو: ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے جمعرات کو ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے ایک ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو ایپل ایپ اسٹور سے ہٹانے کے حوالے سے تمام غلط فہمیوں کو دور کر دیا گیا ہے۔ مسک نے ایپل ہیڈ کوارٹر کے اپنے دورے کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ مجھے ایپل کے خوبصورت ہیڈ کوارٹر لے جانے کے لیے ٹم کک کا شکریہ۔ Apple never considered removing Twitter app

ٹم کک نے میٹنگ کے بعد ایک ٹویٹ کیا، "اچھی بات چیت۔ دیگر باتوں کے علاوہ، ہم نے ٹویٹر کو ایپل ایپ سے ہٹانے والی تمام غلط فہمیوں کو دور کیا ہے ۔" ٹم نے واضح کیا کہ ایپل نے کبھی ایسا کرنے پر غور نہیں کیا۔

ٹم کے ٹویٹ کے بعد ٹویٹر کے کئی صارفین کی جانب سے جوابات موصول ہوئے۔ ایک صارف نے کہا کہ "ایک بار جب مسک نے کہا کہ وہ فون مارکیٹ میں مقابلہ کریں گے، ایپل خوفزدہ ہو گیا اور اس نے اپنی دھن بدل دی۔ ایلن کا پاور موو۔" جب کہ ایک اور صارف نے پوسٹ کیا، "ہاں جب ایپل نے دیکھا کہ وہ اپنے آئی فونز کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہے۔" مسک کی جانب سے ایپل پر اپنے حملے تیز کرنے کے بعد نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ Apple never considered removing Twitter app

مزید پڑھیں:

مسک نے پیر کو ٹویٹ کیا تھا کہ "ایپل نے ٹویٹر پر زیادہ تر اپنے اشتہارات بند کر دیے ہیں۔ کیا وہ امریکہ میں آزاد خیالات سے نفرت کرتے ہیں؟" اور اگلے دن اس نے کہا، "ایپل نے ٹویٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی بھی دی ہے، لیکن ہمیں اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔" Musk meets Apple CEO Tim Cook

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.