ETV Bharat / opinion

Kashmir Solidarity Day: پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں مصروف - پاکستان میں یوم کشمیر

پاکستان مسئلہ کشمیر کو دوبارہ عالمی سطح پر اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے يوم کشمير يا کشمير کے ساتھ اظہار يکجہتی کے دن Kashmir Solidarity Day پر نئی دہلی کے علاوہ بیرون ممالک کے اپنے تمام سفارت خانے سے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے رکھنے کو کہا ہے۔ Pakistan raising Kashmir issue at international level

imran khan
عمران خان
author img

By

Published : Feb 5, 2022, 10:21 PM IST

پاکستان کی وزارت خارجہ اور پاک فوج 5 فروری کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر Kashmir Solidarity Day کے موقع پر نئی دہلی کے علاوہ بیرون ملک اپنے تمام غیر ملکی سفارت خانے کو کچھ ہدایات جاری کی ہیں اور ہر ایک سے اسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کو کہا گیا ہے۔Pakistan raising Kashmir issue at international level

3 فروری 2022 کو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا اور سارک) کے دفتر سے ایک سرکاری پیغام جاری کیا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 'ایک دستاویز کا اشتراک کیا جا رہا ہے۔

تمام مشنز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی اور کشمیری تارکین کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر اس کو بڑے پیمانے پر شیئر کریں۔ سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کے ڈائریکٹوریٹ اور کشمیر سیل کے ساتھ ریٹرن میل کے ذریعے شیئر کیا جا سکتا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 'ہر 5 فروری کو پاکستان کی 'غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت' کے لیے 'یوم یکجہتی کشمیر' کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UN Chief on Kashmir Issue: اقوام متحدہ کے سربراہ کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی امید

پاکستان کی وزارت خارجہ نے نیوزی لینڈ، امریکہ، آسٹریلیا، کویت، برطانیہ، انڈونیشیا، ناروے، جرمنی اور دیگر ممالک میں واقع اپنے سفارت خانوں سے 10 فروری تک مختلف مواقع اور اوقات میں کشمیر کے حوالے سے ویبنار، مباحثے اور دستاویزی فلموں کی نمائشوں کا انعقاد کرنے کو کہا ہے۔

اس کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ نے گزشتہ 27 جنوری کو ایک خط لکھا تھا جس میں تمام سفارت خانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ زور سے اٹھائیں۔

خط میں سفارت خانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے پروگراموں میں انسانی حقوق کی تنظیموں، این جی او، میڈیا اور سیاستدانوں کو مدعو کرکے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری: عمران خان

ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورےعزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑاہے۔ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، جن میں نسل کشی سمیت انسانیت کیخلاف جرائم اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت جنگی جرائم شامل ہیں اور جو جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں، کا نوٹس لے۔

انھوں یہ بھی کہا کہ کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے۔ اقوامِ عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار اور ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کی انکی ناقابلِ اعتراض و انکار خواہش کو نظرانداز نہ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان ميں آج کے دن یعنی پانچ فروری کو يوم کشمير يا کشمير کے ساتھ اظہار يکجہتی کے طور منايا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر ميں عام تعطيل ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.