وزیر اعلی نے بدھ کے روز متعلقہ پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام ملزمان کے خلاف این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کریں اور وہاں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے خلاف کارروائی کریں۔
وزیر اعلی نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دلتوں کو مکانات کی فراہمی کریں جن کے گھر اس حادثے میں تباہ ہوگئے تھے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ 9 جون 2020 کو ضلع کے سرائے خواجہ علاقے میں آم توڑنے کے الزام میں دلتوں کے متعدد مکانات کو مبینہ طور پر نذر آتش کر دیا گیا تھا۔
اس واقعے میں سات افراد زخمی ہوئے تھے۔