ریاست اتر پردیش کے میں الیکشن کمیشن نے چھاپہ ماری کے دوران 3.17لاکھ شراب کی بوتلیں اور 4 کروڑ روپے نقد برآمد کیے ہیں۔
چیف الیکشن کمیشن وینکتیشور لو نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اتر پردیش میں چھاپہ ماری مہم کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار 787 لائسنس شدہ اسلحہ جات کو ضبط کر لیے ہیں، جبکہ 183 لائیسنس کو سرے سے خارج کردیا گیا ہے۔
پریس ریلیز میں مزید لکھا ہے کہ یوپی کے مختلف علاقوں سےابھی تک 2610 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت ابھی تک 86597 دیواروں پر جسپاں تحریریں6 لاکھ 16ہزار 826 پوسٹرز کو بھی ہٹایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اترپردیش میں پارلیمانی انتخابات سات مرحلوں میں ہونگے۔