ریاست اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس نے اعظم گڑھ سے لاکھوں روپئے کے گانجا سمیت تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ٹی ایف) نے سنیچر کو بتایا کہ گذشتہ کچھ وقت سے مشرقی اترپردیش کے اضلاع میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے سرگرم ہونے کی اطلاعات مل رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کو مخبروں سے اطلاع ملی کی اتر پردیش کےمختلف اضلاع میں آسام سے منشیات کی اسمگللنگ کی جارہی ہے اور اسے اعظم گڑھ وآس پاس کے اضلاع میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں جمعہ کو اطلاع ملی کی ایک ٹرک پر آسام سے گانجا لایا جارہا ہے۔
ایس ٹی ایف و این سی بی کی مشترکہ ٹیم نےٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا تاہم تین افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔
ٹرک کی تلاشی لینے پر اس میں کالے و نیلے رنگ کے پیکٹوں میں بھاری مقدار میں گانجا پایا گیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں آسام باشندہ راجیو چوہان، امروہہ باشندہ طیب علی اور ندیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے پاس سے 290 کلو گرام گانجا، دوموبائل فون، ایک اے ٹی ایم کارڈ ، ڈی ایل و پین کارڈ برآمد کیا گیا ہے۔