واضح رہے کہ تھانہ ناگل کے گاؤں لاکھنور میں ایک بزرگ کی لاش کھیت میں پڑی ہوئی ملی تھی جس کا دھاردار ہتھیار سے قتل کیا گیا تھا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق چار روز قبل ایک بزرگ شخص کی لاش خون سے لت پت کھیت میں پڑی ہوئی ملی تھی، جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھا اور قاتل کی تلاش شروع کردی تھی۔
پولیس کو جمعہ کے روز اس میں کامیابی ملی اور قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے قاتل کے پا س سے آلۂ قتل بھی برآمد کیا ہے۔
ایس پی دیہات اشوک کمار مینا نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے دگمبر سنگھ کی لاش کھیت میں ملی تھی۔ اس سلسلے میں آج ناگل پولیس نے ارون کمار نام کے شخص کو گرفتار کیا، جس نے اپنا جرم قبول کیا۔
ملزم نے بتایا کہ مرنے والا شخص اسے رقم کے لیے پریشان کرتا تھا جس کی بنا پر اس نے برزگ شخص کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والے چاقو، ڈنڈا اور اسکوٹی برآمد کی ہے۔