ETV Bharat / jagte-raho

مظفرنگر: غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹنے والا گروہ گرفتار - muzaffarnagar police news today

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ علاقہ میرا پولیس نے ہرے بھرے درختوں کو غیر قانونی طریقے سے کاٹنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹنے والے چور کا گروہ گرفتار

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 8:26 AM IST

مظفرنگر پولیس نے گرفتار ملزمین سے سوا لاکھ روپے کی قیمت کی درخت کی لکڑی اور غیر قانونی اسلحہ ضبط کئے ہیں۔

مظفرنگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی سربراہی میں ضلع پولیس مجرموں کو گرفتار کرکے مسلسل نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

ایسے ہی ایک مہم کے تحت میراپور پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

میرا پور پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کتب پور جھال سے چار شاطر درخت چوروں کو گرفتار کیا ہے۔

غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹنے والے چور کا گروہ گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک تمنچہ، ایک ٹریکٹر ٹرالی اور لکڑی کے 95 ٹکڑے برآمد کیے ہیں، جن کی قیمت بازار کے حساب سے سوا لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے 19 جنوری 2021 کی رات بابرا والا جنگل سے درخت چوری کیے تھے۔

اس کے علاوہ 4 فروری 2021 کو انہوں نے گاؤں موگ پور کے جنگل سے 23 پوپلر کے درختوں کو چوری کئے تھے ۔

پولیس نے چاروں ملزمین سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.