جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایکسز بینک کے ای ٹی ایم کو نقصان پہنچانے کے الزام میں آج پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 21 دسمبر کو پدگام پورہ میں واقع ایکسز بینک کے منیجر نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ 20 و 21 کی درمیانی شب میں کچھ شرپسندوں نے ایکسز بینک کی اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش کی۔
معاملہ درج ہونے کے بعد اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی اور آج اس معاملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:
گاندربل میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، تین اہلکار زخمی
معاملے میں ملوث شخص کی شناخت سہیل احمد بٹ پدگام پورہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔