ETV Bharat / jagte-raho

کیمور پولس نے چوری کی ٹرک کولکاتا سے برآمد کیا - چوری کی ٹرک

ریاست بہار کے ضلع کیمور سے چوری ہوئی شمسی توانائی پلیٹ سے بھری ہوئی ٹرک کو پولیس نے 72 گھنٹوں کے دوران کولکاتا سے برآمد کیا ہے اور اس واردات میں شامل تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کیمور پولس نے چوری ٹرک کولکاتا  سے  برآمد کیا

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 8:38 AM IST

کیمور پولیس نے 72 گھنٹوں میں کولکاتا سے شمسی توانائی پلیٹ سے بھری ٹرک کو برآمد کیا۔

کیمور پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی، پولس نے 72 گھنٹوں کے دوران کدرا تھانہ حلقہ سے غائب ہوئی شمشی توانائی پلیٹ سے بھری ٹرک کو کولکاتا سے برامد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ساتھ ہی پورے معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروانے والے ٹرک ڈراٸیور سمیت تین لوگوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے ۔وہیں اس معاملہ میں ملوث دیگر دو لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 72گھنٹے قبل کدرا تھانہ میں ایک ٹرک ڈراٸیور کے ذریعہ سولر پلیٹ سمیت ٹرک غاٸب ہونے کی ایف آٸ آر درج کرائی گٸ تھی۔

اس پورے معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ پچھا گنج سے 72 گھنٹے قبل چوری شدہ ٹرک کو کولکاتا سے برآمد کیا گیا اور اس واقعے میں ملوث ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کے ذریعہ ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں اس نے بتایا تھا کہ کدرا تھانہ علاقے میں پچھا گنج کے قریب لائن ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے کسی نے ٹرک چوری کرلی ہے ۔ 22 لاکھ روپے کی لاگت سے شمسی پلیٹ لوڈ کرنے کے بعد یہ ٹرک گجرات سے بہار کے سمستی پور جارہا تھا۔

ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ کدرا پولیس اسٹیشن میں اس کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں پولیس کی تحقیقات کے بعد پچھلے 72گھنٹے میں ٹرک برآمد کرلیا گیا ۔اس معاملے میں اگر تھوڑی تاخیر ہوئی ہوتی تو ٹرک کو کباڑ خانہ میں کاٹ کر فروخت کردیا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کی ایف آٸ آر درج کروانے والا ٹرک ڈراٸیور ٹرک مالک کا رشتہ میں بھانجا ہے۔جسے گرفتار کیا گیا ہے ،جس نے اس پورے معاملے میں ملوث ہونے کی بات کو قبول کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید دو افراد مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.