ضلع کے حسن پور کوتوالی علاقے میں نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کی گرفتاری کی ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
لڑکی کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ کچھ دنوں قبل اس کی سوشل میڈیا پر کسی ایک لڑکے سے بات چیت شروع ہوئی تھی۔اس کے کچھ دنوں بعد لڑکے نے لڑکی کو ملنے کے لیے گجرولا بلایا اور اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر حسن پور کوتوالی علاقے کے جنگل میں لے گیا۔
جنگل میں پہلے سے موجود لڑکے کے تین دوستوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ملزم خود کو اترپردیش حکومت میں کابینہ وزیر چیتن چوہان کا قریبی بتارہا تھا۔
امروہہ پولیس سپنٹنڈنٹ وپین ٹنڈا نے بتایا کہ لڑکی کے والد کی تحریر پر رپورٹ درج کر لی ہے اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کار لیا گیا ہے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔