انسپکٹر جنرل آف پولیس(نظم ونسق) پروین کمار نے پیر کو بتایا کہ متھرا کوتوالی علاقے سے پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر آج چودھری ڈھابہ کے نزدیک سروس روڈ این ایچ۔02 پر گھیرا بندی کر کے 25 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش پروین عرف پردیپ عرف بھوپیندر کو گرفتار کیا ہے۔ نیم گاؤں باشندہ اس بدمعاش کے قبضے سے لوٹ کے 4430 روپئے نقدی اور ایک طمنچہ و کچھ کارتوس برآمد کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاطر قسم کا بدمعاش ہے جس کے خلاف متھرا کوتوالی پر لوٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہیں۔ یہ بدمعاش 2015 میں درج ایک معاملے میں مطلوب چل رہا تھا جس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ سلطان پور پولیس نے کوتوالی نگر علاقے سے اطلاع کی بنیاد پر گھیرا بندی کر کے 25 ہزار روپئے کے انعامی ملزم ڈاکٹر عرف گڈو کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک طمنچہ کچھ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ اسی طرح سے پولیس نے ضلع پرتاپ گڑھ کے چمروپور گاؤں باشندہ اس بدمعاش کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں پر لوٹ، ڈکیتی اور آرمس ایکٹ کے کئی معاملے درج ہیں۔ اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اترپردیش پولیس کے خصوصی دستے ایس ٹی ایف نے رامپور کے شہزاد نگر علاقے سے 25 ہزار روپئے کے انعامی مفرور بدمعاش رماکانت شرما کو گرفتار کیا ۔بریلی کے سبھاش نگر علاقے کرشنا نگر باشندہ اس بدمعاش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں۔ یہ بدمعاش کافی دنوں سے مفرور چل رہا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر کمار نے بتایا کہ اعظم گڑھ پولیس نے تہبر پور علاقے میں بنہرا پل کے نزدیک گھیرا بندی کر کے شاطر بدمعاشوں پروین کمار پاندے عرف منو پانڈے، راہل مشرا اور ٹنکل عرف وویک کو گرفتار کیا ہے جبکہ چار بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار بدمعاش کے قبضے سے 17 ہزار روپئے، ایک طمنچہ، کچھ کارتوس اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔