یہ واقعہ ہاتھرس پولیس اسٹیشن کے صدر آباد کے قصبے بسور کے پرائمری اسکول کا ہے جہاں مفرور افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
ان لوگوں کے کھانے اور دیگر انتظامات کے لئے پنچایت سکریٹری کو ڈیوٹی دی گئی تھی لیکن رات کے کھانے کے لئے جب پنچایت سکریٹری اسکول سے لوٹ گئے ، تب ان لوگوں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔
پنچایت سکریٹری کوفوری طورپر غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی۔