ETV Bharat / jagte-raho

کورونا نگیٹو مریض کی موت، ہسپتال نے لاش دینے سے کیا انکار - کورونا نگیٹو مریض کی موت، ہسپتال نے لاش دینے سے کیا انکار

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے ایک شخص کی موت مرادآباد کے ٹی ایم یو ہسپتال میں ہونے کا عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔

کورونا نگیٹو مریض کی موت، ہسپتال نے لاش دینے سے کیا انکار

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 11:11 AM IST

مرادآباد کے ٹی ایم یو ہسپتال میں کورونا نگیٹو شخص کی موت ہوگئی، تاہم ہسپتال نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اہل خانہ کو لاش دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

اہل خانہ نے الزام لگایا ہےکہ ہسپتال والے انہیں لاش نہیں دے رہے ہیں، جب کہ اہل خانہ مرنے والے کی آخری رسومات مروجہ روایات کے مطابق ادا کرنا چاہتے ہیں۔

کورونا نگیٹو مریض کی موت، ہسپتال نے لاش دینے سے کیا انکار

یہ واقعہ ضلع رامپور کے محلہ مسجد دروغہ محبوب جان علاقہ تھانہ کے رہنے والے نور میاں کو 18 جنوری 2021 کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تو اہل خانہ ان کو صدر ہسپتال لے گئے۔

جہاں ریپڈ اینٹیژن کووڈ19 ٹیسٹ پازیٹیو آیا تو ضلع ہسپتال نے ٹی ایم یو ہسپتال مرادآباد کے لئے منتقل کر دیا۔جہاں 19 جنوری کو آر ٹی۔ پی سی آر کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

اس جانچ کی رپورٹ نگیٹیو آئی اور رپورٹ نگیٹیو آتے ہی ہسپتال نے بتایا کہ ان کی موت ہوگئی ہے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ہسپتال کا کہنا ہے کہ وہ لاش کو سیلڈ کرکے دیں گے۔ اس معاملے کو لے کر آج اہل خانہ سماجی کارکن نرگس خان کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے اور انہوں ضلع انتظامیہ سے اس معاملے کی شکایت درج کرائی۔

اس موقع پر سماجی کارکن نرگس خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب مریض کو کورونا تھا ہی نہیں تو اب ان کی لاش کیوں اہل خانہ کو نہیں دی جا رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہسپتال کے رویہ کی جانچ کی جائے اور اہل خانہ کو لاش ان کے سپرد کی جائے۔

جب کہ مہلوک کے اہل خانہ اپنے مذہب کے مطابق اپنی مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.