ETV Bharat / jagte-raho

بنگلورو میں غیرملکی شراب کے ساتھ شخص گرفتار - لاک ڈاؤن کے درمیان غیرملکی شراب فروخت

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں لاک ڈاؤن کے درمیان غیر ملکی شراب آن لائن فروخت کرنے کی کوشش پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ روشن بھاٹیجہ نامی یہ شخص ان شرابوں کو تین گنا قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بنگلورو میں غیرملکی شراب کے ساتھ شخص گرفتار

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 4:31 PM IST

پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ 31 سالہ اسمگلر کو لاک ڈاؤن کے درمیان فیس بک پیج کے ذریعہ غیر ملکی شراب فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کے پولیس ڈپٹی کمیشنر کلدیپ جین نے بتایا کہ خفیہ طور پر ہم نے روشن بھاٹیجہ کے فیس بک بیچ کے ذریعہ رابطہ کیا اور شراب کی فراہمی کے لیے کچھ رقم بھی جمع کروائے۔جب وہ فرانسیسی قونصل خانے کے قریب پیلس روڈ پر شراب پہنچانے آیا تو ہم نے اسے گرفتار کرلیا۔

بھاٹیجہ نے لاک ڈاؤن سے ٹھیک پہلے ڈیوٹی فری غیر ملکی شراب جمع کیا اور ان شرابوں کو تین گناہ قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کے ذریعہ ضبط کی گئی 24 شرابوں کی بوتل میں اسکوچ، وسکی، لیفروائگ، بلینٹائن، کارڈھو اور دیگر نامی شراب کی بوتلیں شامل تھی۔

جین نے کہا ہم نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ غیر قانونی شراب کی فراہمی کے لئے ایک کار میں آیا تھا۔

پولیس نے ساتھ میں ہیونڈئی آئی 10، ایم ایم 5305 اور آئی فون 11 بھی برآمد کی ہے۔

جین نے بتایا کہ بھاٹیجہ شہر میں ایک فائننشیل اور گارمینٹ کے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ وہ ماؤنٹ کارمل کالج اور شنگری لا ہوٹل کے قریب پیلس روڈ پر رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور بعد میں اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.