ETV Bharat / jagte-raho

کانپور میں اے ایس آئی کا مبینہ قتل - پنکی کانپور خبر

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور سے متصل پنکی پاور ہاؤس میں تعینات اسسٹنٹ پولیس سب انسپیکٹر(اے ایس آئی) رامویر سنگھ کو مبینہ طور پر بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

کانپور میں اے ایس آئی کا مبینہ قتل
کانپور میں اے ایس آئی کا مبینہ قتل
author img

By

Published : May 27, 2020, 4:18 PM IST

گذشتہ شب نامعلوم افراد نے اینٹ سے اے ایس آئی رامویر سنگھ کو کچل کر ہلاک کردیا اور ان کی لاش کو طالاب میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

اس کے بعد ملزم رامویر سنگھ کی کار لے کر فرار ہوگئے ، تاہم پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔

رامویر سنگھ سرسوتی اپارٹمنٹ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھے۔ وہ پنکی پاور ہاؤس میں تعینات تھے۔ متوفی کی اہلیہ سروج دیوی نے بتایا کہ وہ دوپہر کے وقت گھر سے نکلا تھا ، پھر گھر واپس نہیں آیا۔

شام کو جب پولیس نے ان کی موت کی خبر انہیں دی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

اسی دوران پولیس نے دونوں ملزم کو شوراج پور سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جا رہی ہے، گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.