ETV Bharat / international

Chandrayaan 3 Lands on Moon امریکی اور یورپی خلائی اجنسیوں کا بھارت اور اسرو کو مبارکباد - امریکی خلائی ایجنسی

بھارتی قمری مشن چندریان تھری نے چاند کے جنوبی قطب کے علاقے میں کامیابی سے اتر کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک اور چاند کے جنوبی قطب کے علاقے میں سافٹ لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

world space agencies congratulate India and ISRO as Chandrayaan 3 lands on Moon
امریکی اور یورپی خلائی اجنسیوں کا بھارت اور اسرو کو مبارکباد دی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 8:58 PM IST

Updated : Aug 23, 2023, 10:50 PM IST

حیدرآباد: چندریان 3 کے چاند پر اترتے ہی امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے سربراہ نے بھارت اور اسرو کو مبارکباد دی ہے۔ ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے بدھ کے روز چاند پر خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈ کرنے والا چوتھا ملک ہونے پر بھارت کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکی خلائی ایجنسی اس مشن میں بھارت کا ساتھی بن کر خوش ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کا چندریان 3 چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترنے والا پہلا خلائی مشن بن گیا ہے۔ اس سے قبل روس کا قمری مشن لونا 25 خلائی جہاز کے چاند پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ نیلسن نے سوشل میڈیا پر اسرو کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ "چندریان 3 کے چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ پر اسرو کو مبارک، اور بھارت کو چاند پر سافٹ لینڈ کرنے والا چوتھا ملک ہونے پر مبارکباد، ہمیں اس مشن میں آپ کا ساتھی بننے پر خوشی ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے ڈائریکٹر جنرل جوزف ایسچباکر نے بھی بدھ کو بھارت کے مشن چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کو مبارکباد دی۔ یوروپی اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ٹویٹ کیا اور بھارت کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایجنسی نے لکھاکہ اسرو اور چندریان-3 کی ٹیم کو مبارکباد۔ ایسچباکر نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ ناقابل یقین، منفرد.. اسرو، چندریان 3 اور پورے بھارت کو مبارک ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بہت خوب، میں اس عظیم کامیابی سے بہت متاثر ہوں۔ ہم اس سے سیکھ رہے ہیں اور قابل قدر مہارت سے گزر رہے ہیں۔ ایک مضبوط بین الاقوامی پارٹنر ایک مضبوط پارٹنر ہے۔ برطانیہ کی خلائی ایجنسی نے بھی ٹویٹ کیا کہ تاریخ رچ گئی ہے۔ اسرو کو مبارک ہو! ایجنسی نے اس ٹویٹ کے ساتھ بھارتی پرچم اور چاند کی تصویر بھی منسلک کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ بھارت کا چندریان تھری نے 23 اگست 2023 کو چاند کے جنوبی قطب کے علاقے میں کامیابی سے اتر کر تاریخ رقم کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک اور قمری جنوبی قطب کے علاقے میں سافٹ لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کا یہ تیسرا قمری مشن تھا۔ جو کہ چندریان تھری کے نام سے موسوم ہے اور 41 دن کے سفر کے بعد 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈ کیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت امریکہ، چین اور سوویت یونین کے بعد چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

Last Updated : Aug 23, 2023, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.