ETV Bharat / international

Haj 2023 دوران حج نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال - etv bharat urdu news

سعودی عرب کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 26 جون بروز پیر سے حج کے اراکین کا آغاز ہوجائے گا۔ Haj 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 24, 2023, 7:38 AM IST

مکہ مکرمہ: پیر سے حج اراکین کا آغاز ہوگا اور رکن اعظم وقوف عرفات منگل کو ادا کیا جائے گا۔ اس سال دوران حج ٹریفک کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔ حج بیت اللہ کا آغاز پیر کے روز سے ہو رہا ہے اور اس فریضہ کا رکن اعظم وقوف عرفات منگل کے روز ادا کیا جائے گا۔ حج کے لیے سعودی وزارت حج نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج کے دوران ٹریفک نظام کی نگرانی کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو ڈرونز فراہم کر دیے گئے ہیں۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے گزشتہ روز حج سیزن کے دوران خدمت کے حوالے سے ٹرانسپورٹ سسٹم کی کاوشوں کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حج کے دوران سعودی عرب نے مشاعر مقدسہ میں ٹریفک کی نگرانی اور روڈز کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز فراہم کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: مکہ معظمہ میں مدھیہ پردیش کے حاجی پریشان

سعودی وزیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں سڑکوں کا جال 7200 کلو میٹر سے کہیں بڑا ہے اور اس سال تقریباً چالیس ہزار اہلکار حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ کہا کہ اس سال حج موسم میں بغیر ڈرائیور والی اسمارٹ بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج پہنچ چکے ہیں جبکہ کئی ممالک سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کیے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.