ETV Bharat / international

US Restaurant Shooting امریکہ میں فائرنگ، 10 افراد زخمی - امریکہ میں فائرنگ، 10 افراد زخمی

امریکی کے ایک ریستوران میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ ریستوران کے باہر میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔Ten people injured in Shooting

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 6, 2023, 3:52 PM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ریستوران میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ میامی ہیرالڈ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ پولیس کو ابھی تک زخمیوں کی صحیح تعداد اور واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ یہ واقعہ کل رات آٹھ بجے پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق شہر کی پولیس چیف ڈیلما نوئل پراٹ نے کہا کہ یہ ایک طرح کا واقعہ ہے جو ممکنہ طور سے ریستوران کے باہر میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔Ten People Injured In Us Shooting

دوسری جانب میکسیکو کی سینالووا ریاست کے دارالحکومت کلیاکان شہر میں سیکورٹی فورسز اور کارٹیل کے ارکان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کے دفاعی سکریٹری لوئس کریسنسیو سینڈوول گونزالیز نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی فورسز اور کارٹیل کے ارکان کے درمیان تصادم کے دوران حملہ آور گوزمین لوپیز کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار کر کے میکسیکو سٹی لے جایا گیا ہے۔ تصادم کے دوران تقریباً 27 افراد کو گولیاں لگیں اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔

مقامی حکام کے مطابق اس دوران کارٹیل کے ارکان نے تقریباً 250 کاریں جلا دیں۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے تقریباً 18 سڑکوں کو عارضی طور پر بند کر دیا اور اسی دوران تین ہوائی اڈوں پر آپریشن معطل کر دیا جن میں سے کچھ کراس فائر کی زد میں آگئے تھے۔ سینالووا ریاست کے پبلک سیکورٹی سکریٹری کرسٹوبال کاسٹانیڈا نے بتایا کہ فائرنگ میں سات پولیس افسران اور متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق حملہ آور گوزمین لوپیز نے سینالووا کارٹیل کے یوتھ ونگ کی قیادت کی اور میکسیکو کی کئی ریاستوں میں مجرمانہ کارروائیاں کیں۔ وہ سابق کارٹیل لیڈر "ایل چاپو" کا بیٹا ہے، جو 2019 سے امریکہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ گزمین لوپیز کو اس سے قبل اکتوبر 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: US Shooting امریکہ میں فائرنگ سے پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.