ETV Bharat / international

US Parade Shooting: امریکہ میں آزادی پریڈ پر فائرنگ کے ملزم پر قتل کے سات الزام عائد کیے گئے

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 8:09 PM IST

امریکی ریاست ایلینوئے میں شکاگو کے مضافات میں چار جولائی کو ہائی لینڈ پارک میں امریکی یوم آزادی کے موقع پر ایک پریڈ کے شرکا پر بندوق بردار نے فائرنگ کی تھی US Parade Shooting جس میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر عمداََ قتل کے سات الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

US Parade shooting suspect charged with 7 counts of murder
امریکہ میں آزادی پریڈ پر فائرنگ کرنے والے ملزم پر قتل کے سات الزام عائد کیے گئے

واشنگٹن: امریکہ کے الینوائے میں 4 جولائی کو ایک پریڈ کے دوران گولی چلانے US Parade Shooting کے الزام میں گرفتار مشتبہ شخص پر فرسٹ ڈگری قتل یعنی عمداََ قتل کے سات الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ لیک کاؤنٹی اسٹیٹ اٹارنی ایرک رائن ہارٹ نے کہا کہ مشتبہ شخص کو مستقبل میں مزید درجنوں الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 21 سالہ رابرٹ بوبی ای کریمو پر اگر جرم ثابت ہوا تو اسے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ مشتبہ ملزم کے اس جرم کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Biden Condemned the Shooting in Chicago: بائیڈن نے شکاگو واقعہ پر کیا دکھ کا اظہار

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بائیڈن نے کہا جِل اور میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے اس بے ہودہ واقعہ سے حیران ہیں۔ میں نے گورنر پرٹزکر اور میئر روٹرنگ سے بات کی ہے اور انہیں وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے۔ انہوں مزید کہا ’’میں نے حال ہی میں پہلے بندوق اصلاحات قانون پر دستخط کیے ہیں، لیکن ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔ میں بندوق کے تشدد کی وبا سے لڑنا نہیں چھوڑوں گا‘‘۔ شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں پیر کی صبح یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ US Parade Shooting کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت 26 زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.