ETV Bharat / international

US Attack Syria امریکہ کا شام میں ایران سے منسلک مقامات پر حملہ - دو مقامات پر فضائی حملے کیے

امریکی نے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں پر کیے گئے حملوں کا جواب دیتے ہوئے آج مشرقی شام میں ایران کے پاسداران انقلاب سے منسلک دو مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ ان حملوں کا اسرائیل اور حماس کے بیچ جاری کشیدگی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ al-Asad Airbase in Iraq and al-Tanf Garrison , IRGC , the Pentagon

US military forces strikes on eastern Syria

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 9:02 AM IST

واشنگٹن: امریکی فوج نے جمعہ کے اوائل میں مشرقی شام میں ایران کے پاسداران انقلاب سے منسلک دو مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، پینٹاگون نے کہا کہ خطے میں گزشتہ ہفتے کے اوائل میں امریکی اڈوں اور اہلکاروں کے خلاف ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دیا گیا ہے۔ امریکی حملے بائیڈن انتظامیہ کے نازک توازن کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق، 17 اکتوبر سے عراق میں امریکی اڈوں اور اہلکاروں پر کم از کم 12 اور شام میں چار حملے ہو چکے ہیں۔ جنرل پیٹ رائڈر نے کہا کہ امریکی اہلکاروں پر کئے گئے دو حملوں میں 21 امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

  • US Secretary of Defense Lloyd J. Austin III issues statement on US military strikes in Eastern Syria

    "Today, US military forces conducted self-defense strikes on two facilities in eastern Syria used by Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) and affiliated groups. These… pic.twitter.com/DukjUOytCO

    — ANI (@ANI) October 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد حملوں کے بعد شام کے شہر الحسکہ میں واقع "الشدادی بیس" پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ "عراق میں اسلامی مزاحمت" نامی ایک عراقی دھڑے نے آج جمعرات کو سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ "الشدادی اڈے" کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس فوجی اڈے پر امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔ اس دھڑے نے اڈے کو امریکیوں کے زیر قبضہ بھی قرار دیا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مزاحمتی گروپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ مغربی عراق کے شہر الانبار میں عین الاسد کے اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے یاد رہے الحسکہ فوجی اڈہ اور عراق اور شام میں دیگر ایسے اڈے جہاں امریکی افواج بھی موجود ہیں کو گزشتہ دنوں راکٹ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک بیان میں، امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ " یہ دفاعی حملے 17 اکتوبر کو شروع ہونے والے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں کی طرف سے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف جاری اور زیادہ تر ناکام حملوں کے سلسلے کا جواب ہیں۔" انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے ہلکے اور مختصر حملوں کی ہدایت کی ہے، جس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ امریکہ ایسے حملوں کو برداشت نہیں کرے گا اور وہ اپنا، اپنے اہلکاروں اور اپنے مفادات کا دفاع کرے گا۔" اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ سے بالکل الگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں نئے محاذ کا کھلنا اسرائیلی اقدامات پر منحصر ہے: ایران

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکہ وسیع تر تصادم کا خواہاں نہیں ہے لیکن اگر ایرانی پراکسی گروپس جاری رہے تو امریکہ اپنی افواج کے تحفظ کے لیے اضافی کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.