منیلا: منیلا کے بلاکان صوبے میں ایک ہائی وے پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے تین جنوبی کوریائی باشندوں سمیت پانچ افراد کی موت اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ فلپائنی پولیس نے بتایا کہ بدھ کی صبح منیلا کے شمال میں ایک تیز رفتار اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) ایک ٹریلر ٹرک سے ٹکرا جانے سے تین جنوبی کوریائی باشندوں سمیت پانچ افراد کی موت اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس لیفٹیننٹ کرنل جولیس الوارو نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب بالیواگ قصبے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایس یو وی، جس میں ڈرائیور سمیت سات افراد سوار تھے، میٹرو منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ صوبہ نوئیوا ایکیجا سے آنے والی ایس یو مخالف لین میں جا کر ایک ٹریلر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ وہیں اردن کے صوبہ مفرق کے شمالی بادیہ علاقے میں دو کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری پیٹرا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ اردن کے محکمہ پبلک سیکیورٹی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پیٹرا نے کہا کہ منگل کو حادثہ دو گاڑیوں کے ٹکرانے ہوا۔ حادثے کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: California Road Accident کیلیفورنیا میں متعدد گاڑیوں کی ٹکر میں تین افراد ہلاک
یو این آئی