ETV Bharat / international

Lynched Case in Karachi ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو اغوا کار سمجھ کر ہلاک کر دیا گیا - کراچی میں قتل کیس

پاکستان کے شہر کراچی کی مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Lynching in Machhar Colony of Karachi

ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو اغوا کار سمجھ کر ہلاک کر دیا گیا

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 9:24 AM IST

لاہور: پاکستان کے شہر کراچی کی مچھر کالونی میں ایک مشتعل ہجوم نے ٹیلی کام انجینیئر اور ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے اُنھیں بچوں کے اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں افراد کی لاشیں کئی گھنٹے سڑک پر پڑی رہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ ڈاکس تھانے کی حدود میں مچھر کالونی بنگالی محلہ میں پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے اور یہاں سگنلز چیک کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ telecom employees lynched in Karachi

'یہ پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں اچانک یہ افواہ پھیلائی گئی کہ یہ بچوں کو اغوا کر رہے تھے اور ایک ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔' ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کا کہنا ہے کہ مقتولین نے دو تین لوگوں سے راستہ پوچھا تھا جس کے بعد علاقے میں یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ یہ بچے اغوا کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in Karachi پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ، ایک چینی شہری ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.