ETV Bharat / international

Putin Erdogan in Tehran: پوتن کو اردگان سے ملاقات کے لیے پچاس سیکنڈ انتظار کرنا پڑا

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 10:10 PM IST

روس کے صدر ولادیمیر پوتن Vladimir Putin نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان Turkish President Erdogan کے ساتھ تہران میں دو طرفہ ملاقات سے قبل پچاس سکینڈ تک انتظار کرنا پڑا۔ مشرق وسطیٰ کی میڈیا آرگنائزیشن نیشنل نیوز کے سینئر نمائندے جوائس کرم نے اردگان کے اس عمل کو (سویٹ پے بیک) قرار دیا جب پوتن نے ترک رہنما کو 2020 میں ماسکو میں ہونے والی میٹنگ سے قبل تقریباً دو منٹ انتظار کرایا تھا۔

Putin left waiting by Turkish counterpart Erdogan Ahead Of Tehran Talks
پوتن کو اردگان سے ملاقات کے لیے پچاس سیکنڈ انتظار کرنا پڑا

ایران کے دارالحکومت تہران میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کو صحافیوں کے ہجوم کی وجہ سے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملنے کے لیے 50 سیکنڈ انتظار کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو ہونے والی دونوں رہنماؤں کی میٹنگ سے قبل کیمرے تقریباً ایک منٹ تک روسی صدر ولادیمیر پوتن کے چہروں کی تصویر کشی کرتے رہے۔ پوتن اور اردوگان ایران کی میزبانی میں شام کے بحران پر ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق کچھ لوگوں نے قیاس کیا کہ اردگان کو ماسکو میں 2020 کے اجلاس میں شرکت کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا، شاید یہی تاثر دینے کے لیے جان بوجھ کر کیا گیا۔ صحافیوں نے اس انتظار کے لمحے کو قید کیا جب پوتن منگل کو کمرے میں اس امید پر داخل ہوئے کہ اردگان تیزی سے ان سے مصافحہ کریں گے، لیکن پوتن کیمرے کے آواز کے درمیان ایک لمحے کے لیے کھڑے رہے۔ روسی رہنما کو 50 سیکنڈ کے انتظار کے دوران اپنی ٹانگیں بدلتے ہوئے اور ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے پکڑے ہوئے ادھر ادھر دیکھتے رہے، چند لمحوں کے بعد اردگان اچانک نمودار ہوئے اور دونوں نے مصافحہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اردگان، پوتن نے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کیا

مشرق وسطیٰ کی میڈیا آرگنائزیشن نیشنل نیوز کے سینئر نمائندے جوائس کرم نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ "اردوگان نے پوتن کو جو 50 سیکنڈز کا انتظار کرایا، وہ کیمروں کے سامنے جھنجھلاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں، یہ بہت کچھ بتاتا ہے کہ یوکرین سے لے کر اب تک کتنا بدل گیا ہے۔" کرم نے اردگان کے اس عمل کو (سویٹ پے بیک) قرار دیا جب پوتن نے ترک رہنما کو 2020 میں ماسکو میں ہونے والی میٹنگ سے قبل تقریباً دو منٹ انتظار کرایا۔ ترک میڈیا نے اس وقت اطلاع دی تھی کہ اردگان اور ان کے عملے نے باہر انتظار کرنے پر مجبور ہونے کے بعد ذلت محسوس کی۔

واضح رہے کہ اردگان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی دعوت پر پیر کی شام ایران کے دو روزہ دورے پر پہنچے، جنہوں نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اردگان، رئیسی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ شام کے بحران پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت بھی۔ اس سے قبل ایران اور ترکی نے ایک تقریب میں کئی مشترکہ تعاون کی دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.