ETV Bharat / international

Blast at Afghanistan Hotel افغانستان کے ایک ہوٹل میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 5:54 PM IST

افغانستان کے صوبے خوست میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن افغاںستان میں زیادہ تر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

explosion in Khost province of Afghanistan
افغانستان کے ایک ہوٹل میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ خوست میں پیر کو ایک مقامی ہوٹل میں بم دھماکے کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔لیکن افغانستان میں نگراں طالبان حکومت کو اسلامک اسٹیٹ (داعش ) کے مسلح کارکنان سے کافی چیلینجز کا سامنا ہے، کیونکہ ان کی جانب سے ملک میں کئی حالیہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب طالبان اقتدار میں واپسی کی دو سالہ سالگرہ منانے والا ہے۔ طالبان نے 15 اگست 2021 کو دوبارہ ملک پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2021 میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں اور دیگر تشدد میں ایک ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اموات مساجد اور بازاروں کے قریب آئی آئی ڈی دھماکوں کی وجہ سے ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وہی دوسری طرف پاکستان نے ریاست کے خلاف لڑنے والے پاکستانی طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے تشدد میں اضافہ دیکھا ہے اور پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان اپنی سرزمین کع دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ اس کے باوجود پاکستان متتعدد دفعہ یہ کہہ چکا ہے ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملے زیادہ تر تحریک طالبان پاکستان کے جانب سے ہورہے ہیں جبکہ افغان طالبان پاکستان کے اس الزام کو مسلسل مسترد کرتے رہے ہیں۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ افغانستان کو محفوظ بنانے پر ہے اور انہوں نے حالیہ مہینوں میں داعش کے خلاف کئی حملے بھی کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.