ETV Bharat / international

Michigan State University Shooting امریکہ کے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 5:30 PM IST

امریکہ کے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کئی گھنٹے طویل تلاشی کے بعد مردہ حالت میں پایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

شکاگو: امریکی ریاست مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں پیر کی رات ایک بندوق بردار نے فائرنگ کر دی، جس سے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے بتایا کہ کئی گھنٹے کی تلاشی کے بعد مشتبہ حملہ آور کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں فائرنگ دو مقامات اکیڈمک بلڈنگ اور یونین بلڈنگ میں کی گئی۔

عبوری ڈپٹی پولیس چیف کرس روزمین نے کہا کہ متاثرین میں سے کچھ کے زخم کافی گہرے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کو ابتدائی طور پر پیر کی رات 8.18 بجے کیمپس کے برکی ہال میں فائرنگ کے تبادلے کے حوالے سے کالیں موصول ہوئیں۔ اس کے بعد پولیس کو ایک دوسری قریبی عمارت، یونیورسٹی یونین کی عمارت میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کی اور دونوں مقامات پر متاثرین کی مدد کی۔ ہم ابھی جو معلومات شیئر کر رہے ہیں وہ ابتدائی ہے کیونکہ اس وقت ہماری ترجیحات طلباء اور کیمپس کو حفاظت فراہم کرنا ہے۔ روزمین نے خبردار کیا کہ اس واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے بہت ساری غلط معلومات دی جارہی تھیں۔ اس لیے روزمین نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے محکمہ پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو فالو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

بعد ازاں مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی پولیس نے مشتبہ بندوق بردار کی پہلی تصاویر جاری کیں۔ مشتبہ شخص، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ سرخ جوتے اور جین جیکٹ پہنے ایک چھوٹا قد کا آدمی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اور کیمپس کی سرگرمیاں 48 گھنٹے کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.