ETV Bharat / international

Hamas Israel War عوام غزہ نہ چھوڑیں: حماس - اسرائیل کی بمباری

شمالی غزہ سے انخلاء کے اسرائیلی الٹی میٹم کو سعودی عرب نے مسترد کردیا ہے۔ وہیں، اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل سے الٹی میٹم کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کو کہا ہے۔ دوسری جانب امریکہ عرب ممالک کو اسرائیل کی حمایت میں لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔ Saudi Arabia,US diplomacy ,Northern Gaza

Thousands forced to evacuate northern Gaza

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 8:46 AM IST

Updated : Oct 14, 2023, 9:37 AM IST

تل ابیب: غزہ پر اسرائیل کی لگاتار بمباری آٹھویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک 1800 سے زائد فلسطینی جاں بحق جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں 583 معصوم بچوں کی موت ہوئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ سے محفوظ مقام پر جارہے قافلوں پر اسرائیلی حملوں میں 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

  • جائیں تو جائیں کہاں؟

وہیں، اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کو خالی کرنےکے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے اور اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ پھینکے ہیں جن میں لکھا ہےکہ اپنےگھر فوری چھوڑ دو اور غزہ کےجنوب میں چلے جاؤ۔ اسرائیل کے انخلاء کے انتباہ کے بعد کنفیوژن، خوف کا ماحول ہے۔ شمالی غزہ کی پٹی میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ آباد ہیں۔ جو کل 2.3 ملین رہائشیوں میں سے نصف ہیں۔ محاصرہ شدہ شمالی حصوں کے باشندوں کو لگتا ہے کہ، وہاں سے نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دوسری جانب حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے بیان میں ترجمان خالد قدومی نے کہا ہےکہ غزہ کے فلسطینی 1948 کی طرح دوبارہ مہاجرین نہیں بنیں گے، غزہ کے شہریوں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Hamas Israel War
Hamas Israel War
Hamas Israel War
Hamas Israel War
  • اقوام متحدہ کی اسرائیل سے اپیل:

اقوام متحدہ نے غزہ سے شہریوں کے انخلا کا الٹی میٹم واپس لینےکا اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی الٹی میٹم کے تباہ کن نتائج ہوں گے، اسرائیل یو این شیلٹر اور اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی شہریوں کو نشانہ نہ بنائے۔ وہیں، اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کے انخلاء کے حکم کے بعد دسیوں ہزار افراد نقل مکانی کے لیے مجبور ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی انتباہ کے بعد شمالی حصے میں رہنے والے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد جنوبی علاقے میں منتقل ہوئے ہیں۔

  • غزہ کے اسپتالوں سے شدید زخمیوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ناممکن:ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ شمالی غزہ کے اسپتالوں سے سینکڑوں شدید زخمی مریضوں کا انخلا ناممکن ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے ڈبلیو ایچ او کو مطلع کیا کہ اگر غزہ کے شمال میں وزارت کے دو اسپتال ایسے مریضوں کو منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو شدید زخمی ہیں یا لائف سپورٹ پر ہیں، تو ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اسرائیل کو شمالی غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم منسوخ کر دینا چاہیے، کیونکہ بڑے پیمانے پر انخلاء تباہ کن ہو گا"۔

  • WHO pleads for immediate reversal of Gaza evacuation order to protect health and reduce suffering

    WHO joins the wider @UN in appealing to Israel to immediately rescind orders for the evacuation of over 1 million people living north of Wadi Gaza.
    A mass evacuation would be… pic.twitter.com/3m7bIPmmu0

    — World Health Organization (WHO) (@WHO) October 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
Hamas Israel War
Hamas Israel War
  • سعودی عرب نے جبری انخلا کو مسترد کردیا:

سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو مسترد کردیا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب اور یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے دار کو فون کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرتے ہوئے ، محصور علاقوں میں امدادی اشیا کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔ سعودی وزیر خارجہ نے برطایہ سے اپیل کی کہ وہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔ وہیں قطر اور کویت نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے حکم کو مسترد کر دیا۔

Hamas Israel War
Hamas Israel War
  • امریکہ غزہ میں ’محفوظ علاقے‘ قائم کرنے کی کوشش میں: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان التھانی کے ساتھ دوحہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیل سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے تحفظ کے لیے ’ہر ممکن کوشش کرے۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ غزہ میں متعدد خاندان متاثر ہوئے ہیں اور اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ میں ’محفوظ علاقے‘ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وہیں لبنان میں اسرائیل کے حملے میں خبررساں ایجنسی رائٹر کا ایک صحافی اپنی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہو گیا۔ رائٹر نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کے اس حملے میں چھ دیگر صحافی زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ اسرائیل فوج نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے جان بوجھ کر حملہ کرنے سے انکار کیا البتہ کہا کہ جنگ کے دوران ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Last Updated : Oct 14, 2023, 9:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.