ETV Bharat / international

Sweden Passes NATO Accession Bill سویڈن پارلیمنٹ میں نیٹو میں شمولیت کا بل منظور - نیٹو میں شمولیت کا بل

سویڈن کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز باضابطہ طور پر ملک کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت دینے والی ایک بل کی منظوری دے دی۔ لیکن سیوڈن کو ابھی بھی نیٹو کے اتحادی رکن سے حتمی توثیق کا انتظار ہے۔ سویڈن اور پڑوسی فن لینڈ نے گزشتہ سال روس کے یوکرین پر حملے کے بعد نیٹو میں شامل ہونے کو کہا تھا، لیکن اس عمل کو ترکیہ نے روک رکھا ہے، جس نے ہنگری کے ساتھ مل کر ابھی تک رکنیت کی توثیق نہیں کی ہے۔

Sweden's parliament passes NATO accession bill
سویڈن پارلیمنٹ میں نیٹو میں شمولیت کی بل اکثریت سے منظور
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 4:01 PM IST

اسٹاک ہوم: سویڈن کے قانون سازوں نے بھاری اکثریت سے ملک کی نیٹو میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ سنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بدھ کو، حق میں 269 اور مخالفت میں 37 ووٹ ڈالے گئے۔ 43 ایم پیز غیر حاضر تھے اور ملک کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی آٹھ جماعتوں میں سے دو، بائیں بازو کی پارٹی اور گرین پارٹی، نے بل کے خلاف ووٹ دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہینگری اور ترکیہ سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو کے 30 ارکان میں شامل کرنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ نے 2022 میں نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی لیکن ترکیہ نے اس بنیاد پر اعتراض کیا کہ دونوں ممالک کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے ارکان کو پناہ دیتے ہیں، جسے ترکیہ ایک دہشت گرد گروپ سمجھتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کوئی ملک نیٹو میں صرف اسی صورت میں شامل ہو سکتا ہے جب اس کے اتحاد کے تمام ارکان متفق ہوں۔17 مارچ کو، ترک صدر رجب طیب اردگان نے فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کی بولی سے اتفاق کیا لیکن سویڈن کی بولی کو مؤخر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترک صدر طیب اردوغان نے ترکیہ کی پارلیمنٹ فن لینڈ کے نیٹو میں الحاق کی توثیق کرنا شروع کر دیا ہے لیکن سویڈن کی بولی کو منظور کرنے سے روک دیا گیا۔ اسی طرح، ہنگری کی مقننہ نے اسی دن کہا کہ وہ 27 مارچ کو فن لینڈ کے الحاق کی توثیق پر ووٹ دے گی، لیکن سویڈن کی نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.