ETV Bharat / international

Gunmen Attack during Film Shooting: فلم کی شوٹنگ کے مقام پر مسلح افراد کا حملہ، آٹھ خواتین کی آبرو ریزی - جنوبی افریقہ میں عصمت دری

جنوبی افریقہ South Africa کے ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب فلم کی شوٹنگ کے دوران مسلح افراد نے حملہ کرکے آٹھ نوجوان خواتین کی آبروریزی بھی کی۔ Gunmen Attack during Film Shooting جنوبی افریقی پولیس نے اب تک تقریباً 20 مشتبہ حملہ آوروں میں سے تین کو گرفتار کرچکی ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر نے وزیرِ پولیس کو قصورواروں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

South Africa: Gunmen attack during film shooting and raping eight womens
جنوبی افریقہ میں فلم کی شوٹنگ کے مقام پر مسلح افراد کا حملہ، آٹھ خواتین کی آبرو ریزی
author img

By

Published : Jul 31, 2022, 10:22 PM IST

کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کی پولیس نے جمعہ کی شام کو بتایا کہ مسلح افراد نے جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب فلم کی شوٹنگ کی جگہ پر حملہ کر دیا اور فلم بندی میں حصہ لینے والی آٹھ نوجوان خواتین کی آبروریزی بھی کی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی پولیس کے وزیر بیکی سیلی نے کہا کہ جوہانسبرگ کے مغرب میں کروگرسڈورپ کے مضافات میں جمعرات کے حملے کے تناظر میں اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد میں سے تین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گینگ نے ورک ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب اس کے ارکان فلم بندی شروع کرنے کے لیے ساز و سامان اور سجاوٹ کی تیاری کر رہے تھے۔Gunmen Attack during Film Shooting

انہوں نے نشاندہی کی کہ جن نوجوان خواتین پر حملہ کیا گیا ان کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک کو دس مردوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک خاتون کو آٹھ مردوں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ ورک ٹیم کے مردوں پر بھی حملہ کیا گیا۔ ان کے کپڑے اور سامان چھین لیا گیا۔ سیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ "ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ افراد غیر ملکی ہیں، خاص طور پر غیر قانونی کان کن ہوسکتے ہیں"۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ایک کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے پولیس وزیر کو حکم دیا ہے کہ "اس جرم کے مرتکب افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔"

یہ بھی پڑھیں:

Shooting in South Africa: جنوبی افریقہ: بار میں فائرنگ، 14 افراد ہلاک

South Africa Nightclub Incident: جنوبی افریقہ کے نائٹ کلب میں بائیس افراد مردہ پائے گئے

قابل زکر ہے کہ اوسطاً، جنوبی افریقہ کی پولیس کو ہر 12 منٹ میں عصمت دری کی رپورٹ موصول ہوتی ہے۔ اس بڑی تعداد کے باوجود ملک میں عصمت دری کے بہت سے واقعات رپورٹ بھی نہیں ہوتے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.