ETV Bharat / international

Progress in LAC Issue: ایل اے سی کے مسئلے پر چین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کا دعویٰ - Progress in LAC Issue

بھارت نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکجوئل کنٹرول LAC سے انخلا اور معمول کے حالات بحال کرنے پر چین کے ساتھ فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت ہند نے حالیہ برسوں میں سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جو نہ صرف بھارت کی اسٹریٹجک اور سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بلکہ ان خطوں کی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے بھی اہم ہیں۔ India and China hold talks on LAC issue

ایل اے سی کے مسئلے پر چین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کا دعویٰ

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 9:24 PM IST

بھارت نے آج کہا کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول LAC سے افواج کے انخلاء اور معمول کے حالات بحال کرنے پر چین کے ساتھ فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور باقی اہم مسائل پر باہمی قابل قبول حل کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ اور ایل اے سی کی صورتحال سے متعلق امریکی پیسفک کمانڈ کے سینئر کمانڈر سطح کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا، 'ہم نے یہ رپورٹیں دیکھی ہیں۔ تاہم، ہم اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے جو امریکی ملٹری جنرل فلائن نے کہی ہے۔ ہم اس بات پر زور دینا چاہیں گے، جیسا کہ ہم نے ماضی میں کیا ہے، کہ حکومت ہند چین کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے، جس میں ہمارے سرحدی علاقوں مغربی سیکٹر اور نشیبی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے۔'

باغچی نے کہا کہ حکومت علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے، جیسا کہ حالیہ برسوں میں ہونے والی پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے۔ حکومت ہند نے حالیہ برسوں میں سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جو نہ صرف ہندوستان کی اسٹریٹجک اور سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بلکہ ان خطوں کی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے بھی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: China's Claim Over Galwan Valley: 'چین کو گلوان جھڑپ میں کافی زیادہ نقصان ہوا ہے'

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.