ETV Bharat / international

Road Accident in Nigeria جنوبی نائیجیریا میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک - نائیجیریا سڑک حادثہ

نائیجیریا کی جنوبی ریاست اینوگو میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ کئی گاڑیوں کے ٹکرانے سے پیش آیا جس میں چھ افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Enugu

جنوبی نائیجیریا میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 10:24 AM IST

ابوجا: نائیجیریا کی جنوبی ریاست اینوگو میں منگل کے روز متعدد گاڑیوں کے ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ اینوگو ریاست کے نائب گورنر افیانی اوسائی نے ریاست کے دارالحکومت اینوگو شہر کے نزدیک جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ گیس ٹینکر اور ایک ٹرک سمیت کم از کم چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اوسائی نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کے باقیات ریاست کے ایک سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں جمع کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسی اسپتال میں 14 زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔

نائیجیریا میں جان لیوا سڑک حادثات کی اکثر خبریں موصول ہوتی ہیں، جن کی وجہ اکثر اوور لوڈنگ، سڑک کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2023 میں نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست باوچی میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں نو بالغ مرد، 11 خواتین، دو بچے اور تین لڑکیاں شامل تھیں۔ نائجیریا کے روزنامہ پنچ نے ایف آر ایس سی کمانڈر یوسف عبداللہی کے حوالے سے بتایا تھا۔ اخبار نے بتایا کہ ٹویوٹا ہمر بس کا ڈرائیور جس میں 35 افراد سوار تھے کنٹرول کھو بیٹھا اور کار واش کے قریب ایک درخت کے نیچے پناہ لینے والے 11 افراد پر چڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Nigeria Road Accident نائیجیریا سڑک حادثے میں بیس افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.