بماکو: مالی کے دارالحکومت باماکو کو230 کلومیٹر شمال میں واقع سیگو شہر سے ملانے والی قومی سڑک پر گاڑیوں کی ٹکر میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 32 دیگرزخمی ہو گئے۔ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی وزارت نے بتایا کہ حادثہ منگل علی الصبح مقامی وقت کے مطابق صبح 4:00 بجے فانا اور کونوبوگو شہروں کے درمیان پیش آیا۔ وزارت کے مطابق دو بسیں مویشیوں کو لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ وزارت نے کہا، "ابتدائی معلومات کے مطابق، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیوروں کی آنکھیں جھپکنے کی وجہ سے پیش آیا۔" قابل ذکر ہے کہ مالی کے باماکو-سیگو کو ملانے والی سڑک پر کئی حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ 25 فروری کو طلباء کو لے جانے والی ایک منی بس سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ 2020 میں مالی کے کاؤلی کورو میں قومی شاہراہ نمبر 26 پر کانگابا اور بان چوؤ مانا کے درمیان سڑک حادثے میں کم از کم 19 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ بماکو سے آرہے ٹرک نے کانگابا سے آرہے ایک پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 19 کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ کاؤلی کورو کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو بماکو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sindh Road Accident پاکستان میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک
یو این آئی