ETV Bharat / international

Pakistan Rain پاکستان میں شدید بارش کے باعث پچیس افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 9:53 AM IST

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی وجہ سے تقریبا 25 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ rain in Khyber Pakhtunkhwa

پاکستان میں شدید بارش کے باعث پچیس افراد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں شدید بارش کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 145 زخمی ہو گئے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفانی بارش کے دوران پیش آئے مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق جب کہ 145 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا کہ تیز اندھی اور طوفانی بارشوں سے ابتک لکی مروت،کرک اور بنوں میں 25 افراد ہلاک جبکہ 145 افراد زخمی ہوئے اور 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا کہ آندھی اور طوفان کے باعث ہلاک ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا مختلف واقعات میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہوئیں جب کہ ریسکیو 1122 کی جانب کرک، بنوں اور لکی مروت میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکرٹری ریلیف عبدالباسط نے پی ڈی ایم اے کے کنڑول روم کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ ریلیف ریسکیو1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیکریٹری ریلیف نے ضلعی انتظامیہ کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کا بھی کہا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے آندھی اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ ضلع بنوں کے متاثرین کےلیے چار کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Flood یوکرین کے جنوبی شہر میں سیلاب سے نو افراد کی موت

اس کے علاوہ محکمہ ریلیف، بحالی اور آبادکاری خیبر پختونخوا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ محکمہ کے سیکریٹری نے امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ لوگوں کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ادھر نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے بارش اور آندھی کے باعث ہونے والے نقصانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی و طوفانی بارش ہوئی اور مختلف اضلاع سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.