ETV Bharat / international

Bus Accident in Peru پیرو میں بس حادثہ، دس لوگوں کی موت

پیرو میں پیش آئے سڑک حادثے میں دس لوگوں کی موت ہو گئی، یہ حادثہ مسافر بس کے سڑک سے پھسل کر ندی میں گرنے جانے سے پیش آیا۔ Bus Accident in Lima

پیرو میں بس حادثہ، دس لوگوں کی موت
پیرو میں بس حادثہ، دس لوگوں کی موت
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 9:19 AM IST

لیما: پیرو کے لیما علاقے میں پیر کی صبح سویرے مسافر بس سڑک سے پھسل کر ندی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اینڈینا کے مطابق، پیرو کی نیشنل پولیس کے ہائی وے پروٹیکشن ڈویژن کے سربراہ کرنل وکٹر میزا نے بتایا کہ یہ حادثہ سویرے تقریباً 2:30 بجے سینٹرل ہائی وے کے 109 کلومیٹر پر پیش آیا۔ مسافر بس ہوانوکو کے وسطی علاقے سے اتوار کے روز رات 8 بجے روانہ ہوئی تھی جو لیما جا رہی تھی ، راستے میں پہاڑ ی ڈھلان سے پھسل گئی اور ریمک ندی میں تقریباً سات میٹر تک ڈوب گئی۔ پیرو کے ریڈیو اسٹیشن ریڈیو پروگراماس ڈیل پیرو کے مطابق، بس میں 60 مسافر سوار تھے، جن میں چھ نابالغ بھی شامل تھے۔ ان میں سے تین بچے زخمی ہوئے، ایک کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے 25 افراد میں سے کم از کم پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بس ڈرائیور کو ضلع چیکلا کے مقامی تھانے پر لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2023 میں پیرو کے شمالی علاقے میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا تھا۔ جہاں ایک بس 60 مسافروں کو لے کر پہاڑ سے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 24 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے مقامی میڈیا کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بس پیرو کے دارالحکومت لیما سے ایکواڈور کی سرحد کے قریب واقع ٹمبس علاقے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ اس دوران چاروں طرف لاشیں زمین پر بکھری پڑی تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ٓAccidents in Egypt مصر، فرانس اور فلیپنس میں مختلف حادثات میں چودہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.