ETV Bharat / international

S Jaishankar In Egypt ایس جے شنکر نے مصر میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر مصر میں ہفتہ کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے بھارتی وزیر خارجہ کا مصر کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔S Jaishankar In Egypt

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 5:15 PM IST

قاہرہ: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر مصر کے دو روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے ہفتہ کو دارالحکومت قاہرہ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جے شنکر نے یہاں ہاریا پارک میں باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔S Jaishankar In Egypt

بھارتی وزیر خارجہ کا مصر کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ جے شنکر مصری وزیر خارجہ سامح حسن شکری کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر یہاں آئے ہیں۔ اس دوران دونوں وزراء کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس دورے کے دوران ہندوستانی وزیر خارجہ مصر میں مقیم طلباء سمیت ہندوستانی برادری سے بات چیت کریں گے اور مصری اور ہندوستانی تاجر برادری کے ایک اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ ہندوستان اور مصر کے درمیان روایتی طور پر اچھے دوستانہ تعلقات ہیں اور اس سال بھی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر افریقہ میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مصر کے مینوفیکچرنگ، کیمیکل، توانائی، انفراسٹرکچر اور ریٹیل کے شعبوں میں 50 سے زیادہ ہندوستانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ مصر دوطرفہ تعلقات کے تمام منظر نامے کا جائزہ لینے اور باہمی مفاہمت کے مختلف امور پر مصری قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفادات سے متعلق معاملات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War یوکرین جنگ اور ہند بحرالکاہل خطے پر اس کے اثرات پر بھارت آسٹریلیا کی بات چیت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.