ETV Bharat / international

Unfriendly Countries list of Russia: روس نے پانچ ملکوں کو غیر دوستانہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا - russia latest news

روس نے یونان، ڈنمارک، سلوواکیہ، سلووینیا اور کروشیا کو غیر دوستانہ ریاستوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ Unfriendly Countries list of Russia

روسی صدر ولادیمیر پوتن
روسی صدر ولادیمیر پوتن
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 7:05 PM IST

ماسکو: روس نے یونان، ڈنمارک، سلووینیا، کروشیا اور سلواکیہ کو غیر دوستانہ ممالک کی فہرست میں شامل کرکے اس فہرست کی توسیع کی ہے۔ روسی حکومت نے ایک بیان میں کہا، "حکومت نے بیرون ملک روسی سفارت کاروں اور سفارت خانوں کے خلاف کارروائی کرنے والے ممالک کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اور ان میں یونان، ڈنمارک، سلووینیا، کروشیا اور سلواکیہ شامل ہیں"۔Unfriendly Countries list of Russia

یہ فہرست روس کی سرزمین پر موجود افراد کی تعداد کی بھی نشاندہی کرتی ہے جن کے ساتھ غیر دوست ممالک کے سفارتی مشن اور ان کے سفارت خانے ملازمت کے معاہدے کر سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹ کے مطابق، یونان میں 34 افراد، ڈنمارک میں 20، سلوواکیہ میں 16 افراد کی حد ہے۔ جب کہ سلووینیا اور کروشیا اپنے سفارتی مشنوں اور سفارتخانوں کے دفاتر میں عملہ نہیں رکھ سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فہرست حتمی نہیں ہے اور بیرون ملک روسی مشنز کے خلاف غیر ملکی ریاستوں کے جاری معاندانہ اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل مئی 2021 میں امریکی اور چیک سفارتی مشنوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: EU candidate status to Ukraine: یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینا روس مخالف چال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.