مصر کے دورے پر گئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو قاہرہ میں وہاں کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی۔ مصری صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہت پرانے اور وقت کی آزمائش پر پرکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون نے مزید وسعت حاصل کی ہے۔ دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔ Rajnath Singh in Egypt
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ تربیت، آلات کی مشترکہ پیداوار اور آلات کی دیکھ بھال پر زور دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے بعض معاملات میں مشترکہ پروڈکشن کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: SCO Defence Meeting ایس سی او ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے، راج ناتھ
راجناتھ سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنے کی تعریف کی۔ صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے اپنی مہارت اور تجربے کا تبادلہ کرنا چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مصر افریقہ میں بھارت کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ (یو این آئی)