ETV Bharat / international

Pregnant Indian tourist dies in Portugal پرتگال میں بھارتی حاملہ سیاح کی موت، وزیر صحت کا استعفیٰ

پرتگال کے سب سے بڑے سانتا ماریا اسپتال میں بھارتی حاملہ سیاح کی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد پرتگال کی وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا۔پرتگال میں حالیہ مہینوں میں ایسے ہی واقعات پیش آئے ہیں، جن میں دو شیر خوار بچوں کی موت بھی شامل ہے جن کی ماؤں کو واضح طورپراسپتالوں کے درمیان منتقل کیا گیا تھا اور ان کا علاج بہت تاخیر سے ہواتھا۔Pregnant Indian tourist dies in Portugal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 11:06 AM IST

لزبن: پرتگال کی وزیر صحت نے ایک بھارتی حاملہ سیاح کی زچگی وارڈ سے نکالے جانے کے بعد موت کی رپورٹ آنے کے چند گھنٹے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لزبن کے اسپتالوں کے درمیان منتقلی کے دوران ایک 34 سالہ بھارتی خاتون کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ لزبن کے سب سے بڑے سانتا ماریا اسپتال سے لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ ہنگامی سیزرین سیکشن کے بعد اس کے بچے کو اچھی صحت میں پہنچایاگیا۔ خاتون کی موت کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔Pregnant Indian tourist dies in Portugal

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ سانحہ پرتگال کے اسپتالوں کے ڈیلیوری یونٹس میں عملے کی کمی کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب، پرتگال کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ مارٹا ٹیمیڈو 2018 سے وزیر صحت تھیں اور انہیں کووڈ کے دور میں پرتگال کے صحت کے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کاکریڈٹ جاتا ہے۔ انہوں نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پرتگال کی لوسا نیوز ایجنسی کے مطابق پرتگال کے وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا نے کہا کہ خاتون کی موت کی وجہ سے ٹیمیڈو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پرتگال میں حالیہ مہینوں میں ایسے ہی واقعات پیش آئے ہیں، جن میں دو شیر خوار بچوں کی موت بھی شامل ہے جن کی ماؤں کو واضح طورپراسپتالوں کے درمیان منتقل کیا گیا تھا اور ان کا علاج بہت تاخیر سے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Cancer Risk in Pregnant Women: کیمیکلز کے استعمال سے حاملہ خواتین میں کینسر کا خطرہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.