ETV Bharat / international

Possible serial killer Targeting Muslims: امریکی ریاست میکسیکو میں 4 افراد کا قتل، مسلمانوں سے احتیاط برتنے کی اپیل - میکسیکو میں چار مسلمانوں کا قتل

اسلامک سینٹر آف نیو میکسیکو نے کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے آگاہ رہیں، بالخصوص اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی آپ کا گھر تک تعاقب نہیں کر رہا اور رات کو اکیلے چلنے سے گریز کریں، یہ خاص طور پر شہر کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے ہمارے اراکین کے لیے اہم ہے جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ Possible serial killer targeting Muslims in New Mexico

امریکی ریاست میکسیکو میں 4 افراد کا قتل، مسلمانوں سے احتیاط برتنے کی اپیل
Etv Bharatامریکی ریاست میکسیکو میں 4 افراد کا قتل، مسلمانوں سے احتیاط برتنے کی اپیل
author img

By

Published : Aug 9, 2022, 7:09 AM IST

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکرکی میں پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ اگر ان کے پاس حال ہی میں ہونے والے 4 افراد کے قتل کے بارے میں کوئی بھی اطلاعات ہیں تو اسے شیئر کریں کیونکہ پولیس انہیں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ Killings sow fear and panic in Albuquerque's Muslim community

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک الگ پیغام میں اسلامک سینٹر آف نیو میکسیکو نے پیر کے روز البوکرکی کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ رات کو اکیلے چہل قدمی سے گریز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ان کا گھروں تک پیچھا تو نہیں کر رہا۔ وہیں مقامی اخبار کے مطابق علاقے میں چوتھے قتل کے بعد لوگ خوفزدہ ہونے لگے ہیں، چاروں مقتولین مسلمان تھے۔

اسلامک سینٹر آف نیو میکسیکو نے کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے آگاہ رہیں، بالخصوص اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی آپ کا گھر تک تعاقب نہیں کر رہا اور رات کو اکیلے چلنے سے گریز کریں، یہ خاص طور پر شہر کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے ہمارے اراکین کے لیے اہم ہے جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

البوکرکی پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ان کے جاسوس ایک مسلمان شخص کے راتوں رات قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کا تعلق علاقے میں اسی طرح کے تین قتل سے ہو سکتا ہے، ایف بی آئی تحقیقات میں ان کی مدد کر رہی ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق مقتول نعیم حسین کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر لگ بھگ 25 سال تھی، وہ مسلمان اور جنوبی ایشیا کا رہنے والا ہے، ان کا خیال ہے کہ جمعہ کے قتل کا تعلق جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے تین مسلمان مردوں کے حالیہ قتل سے ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CIA Pivots to China And Russia: امریکی انٹیلی جنس کی نظریں اب چین اور روس پر مرکوز

جمعرات کو جاسوسوں نے اس بات کا تعین کیا کہ یکم اگست کو 27 سالہ محمد افضل حسین کے قتل اور 26 جولائی کو 41 سالہ آفتاب حسین کے قتل کے درمیان کوئی تعلق ہے، دونوں افراد مسلمان ہیں اور پاکستان سے ہیں، پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں سینٹرل ایونیو کے قریب جنوب مشرقی البوکرکی میں مارے گئے۔ مسلمانوں کی تنظیم کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ دستیاب معلومات شیئر کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.