ETV Bharat / international

G7 Summit مودی کی رشی سنک اور لولا ڈی سلوا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ

author img

By

Published : May 21, 2023, 1:07 PM IST

پی ایم مودی نے ہیروشیما میں G-7 چوٹی کانفرنس کے دوران برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد تجارتی معاہدے پر جاری بات چیت میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ Modi Holds bilateral meeting with Rishi Sunak

مودی کی رشی سنک اور لولا ڈی سلوا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ

ہیروشیما: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی-7 چوٹی کانفرنس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر جاری بات چیت میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے وسیع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ مودی نے جی-20 میں بھارت کی صدارت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے جی-20 چوٹی کانفرنس کے لئے وزیر اعظم سنک کو نئی دہلی آنے کی دعوت دی۔

  • The talks with President @LulaOficial were productive and wide ranging. India and Brazil will keep working together to deepen trade ties. We also discussed diversifying cooperation in sectors like agriculture, defence and more. pic.twitter.com/xEwAdN1lzx

    — Narendra Modi (@narendramodi) May 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

برطانوی وزیر اعظم کے بعد مودی نے برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے اس سال ہندوستان-برازیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر دفاعی پیداوار، تجارت، فارماسیوٹیکل، زراعت، ڈیری اور مویشی پروری اور بائیو فیول وو صاف توانائی کے شعبوں میں۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں کی اعلیٰ سطحی ملاقات کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں لیڈران علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی فورمز میں مسلسل تعاون کی اہمیت اور کثیر جہتی اداروں میں اصلاحات کی دیرینہ ضرورت پر زور دیا۔ مودی نے اس سال ستمبر میں جی-20 چوٹی کانفرنس کے لیے صدر لولا ڈی سلوا کو مدعو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Modi on Russia Ukraine War روس یوکرین تنازعہ دشمنی نہیں بلکہ تعلق کے احساس سے ختم ہوگا، مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.